Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پرہیکرز کی یلغار- ڈیٹا چوری کر لیا

c71893e4 1ee6 4e22 963e e056d1696a02

ہیکرز نے اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو ہیک کرکے حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری کرلیا۔ذرائع کے مطابق ہیکرز کے حملے کے بعد اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم آف لائن کر دیا گیا۔ہیکنگ کی یہ واردات گزشتہ جمعرات کو ہوئی،

 

اس دوران نامعلوم ہیکرز سسٹم کے بنیادی سرور میں گھسے اور حساس نوعیت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی۔ہیکرز کے حملے کے بعد خودکار سکیورٹی نظام کے تحت سسٹم کے سرورز بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق  سرور بند ہونے سے اتھارٹی کا تمام سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا، متبادل سرورز نہ ہونے سے سسٹم کو چالو رکھنا ناممکن تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرورز تک رسائی کے لیے ناگزیر تمام ایپلی کیشنز بند کر دی گئیں، اسلام آباد پولیس کا سسٹم ڈاؤن ہونے سے آن لائن تمام سہولیات متاثر ہوئیں، اور پولیس کو مقدمات آنلائن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران اسلام آباد کے تھانوں میں عارضی طور پر آن لائن کام روک دیا گیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے،اور اس کی بحالی میں دو روز لگ سکتے ہیں۔

Attack of hackers on Islamabad Safe City system,اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پرہیکرز کی یلغار

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481