اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

3d520a66 744e 4f6f b226 6692e6a65ef0

حکومت پنجاب نے آٹے، روٹی اور نان کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیکری ایسوسی ایشن اور مختلف برینڈز کے نمائندگان سے ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد بڑی ڈبل روٹی پر 30 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ 200 روپے سے کم پر دستیاب بڑی ڈبل روٹی پر 20 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے جبکہ ہر قسم کے بن پر 5 روپے رعایت دی گئی ہے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ 200 گرام رس پر 10 روپے جبکہ تمام قسم کی بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔

وزیر خوراک نے بتایا کہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر میں تمام برینڈز اور لوکل بیکری پروڈکٹس پر ہو گا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے ساتھ معیار کو قائم رکھنا اور دستیابی یقینی بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، انڈسٹریز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

reduction in prices of bakery products in Punjab,پنجاب میں بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481