اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے ہزاروں مریض مستفید ہونے لگے

GMpJkyAWUAAA0tM 1

ہر سیکٹر ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں پر خصوصی توجہ ہے۔مریم نواز

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شعبہ صحت میں بہتری کی کاوشیں رنگ لانے لگیں -شہروں اور دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہونے لگے-

کینسر،ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات گھر میں ملنے لگیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں -ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل تحسین ہیں.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کے زریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں.

ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزیدخدمت کرنیکا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے- جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں -انہوں نے کہا کہ صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے -صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں -ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے.

Thousands of patients benefiting from field hospitals،فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے ہزاروں مریض مستفید


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481