اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،125 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،125 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،125 کنال اراضی واگزار

وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے.

 

کیپیٹل ڈیولپمنٹ  اتھارٹی(سی  ڈی اے )نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران  سمیت دیگر نے حصہ لیا، آپریشن میں 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی،بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے،سیکٹر I-12 میں آپریشن کرکے غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروالی گئی جو  سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئی۔

 

 

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی کہ سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481