اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شہید کیپٹن اور حوالداکی نماز جنازہ ادا

پشاور : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شہید کیپٹن اور حوالداکی نماز جنازہ ادا

 

 

پشاور کے علاقے حسن خیل میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہیداور    حوالدار شفیق اللہ شہید  کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر شہیداور ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار شفیق اللہ شہید  کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،ان کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نےشرکت کی ،شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481