اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور،لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر، نو فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال

پشاور،لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر، نو فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال

پشاور،لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر، نو فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال

پشاور: لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، نو فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال کردی
پشاور کے علاقے ہزار خوانی کی عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے رحمان بابا گریڈ اسٹیشن سے زبردستی نو فیڈرز پر بجلی بحال کردی۔

پشاور کے نواحی علاقے ہزار خوانی کی عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے رحمان بابا گریڈ اسٹیشن کا گھبراؤ کیا اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں 22گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی فضل الہی ہجوم کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور زبردستی نو فیڈرز کی بجلی بحال کی، پیسکو اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے تو مظاہرین منتشر ہوگے، پیسکو انتظامیہ نے ہزار خوانی کے لیے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا، جن علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی وہاں 8گھنٹے کم کردہے جبکہ 16گھنٹوں سے 10گھنٹے کی گی۔

پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ ہزار خوانی اور دیگر علاقوں میں لائن لاسز 80فیصد سے زاہد ہے اس لیے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے، دوسری جانب پیسکو کے چیف انجینئر نے رکن اسمبلی فضل الہی کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481