اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کا 53ویں کانووکیشن

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کا 53ویں کانووکیشن

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کا 53ویں کانووکیشن

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا فروغ اس بات کی متقاضی ہے کہ روایتی جنگی حکمت عملی کی جگہ جدت کو اپنایا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگہی اور فروغ پر پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہلخانہ شریک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481