اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طویل انتظار ختم، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

طویل انتظار ختم، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

طویل انتظار ختم، ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، بابر اعظم تیسری بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

15 رکنی سکواڈ میں حارث رؤف ، عثمان خان، صائم ایوب ، محمد رضوان ، فخرزمان ،شاداب خان ، اعظم خان ، عماد وسیم ، افتخار احمد ، ابرار احمد ، عباس آفریدی، محمد عامر ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

 

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے، گروپ اے کی دیگر ٹیمیں انڈیا، آئرلینڈ ، کینیڈا اور امریکہ ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481