اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے ،مریم نواز

 

وزیرر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ تھری کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے،شہری مفت سفر کرسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا جائزہ لیا اور لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈانٹر چینج کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔

جنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا۔ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے۔ ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، ایم این ایز افضل کھوکھر، رانا مبشر اقبال، ایم پی اے ملک انس،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481