اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی صد رامام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک

ایرانی صد رامام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک سپردخاک 

ایرانی صد رامام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک سپردخاک
مشہد: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچنے پر لاکھوں شہری سڑکوں پر نکلے اور جنازے کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے سابق صدر کو جذباتی انداز میں الوداع کہا، جبکہ مختلف علاقوں میں تعزینی جلوس بھی نکالے گئے۔

ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین میں تیس لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی جن میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ابراہیم رئیسی کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل تبریز میں خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ پڑھائی تھی جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔

واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ سمیت دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر کو اتوار کے روز حادثہ پیش آیا تھا جس میں تمام ہی افراد جاں بحق ہوگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481