اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نمبل میں جیپ خوفناک حادثے کا شکار۔4 خواتین سمیت سے جاں بحق

9599b2d9 d658 46a2 946c aac76b876289

بکوٹ (نوید اکرم عباسی) ایبٹ آباد تھانہ بکوٹ کی حدود یونین کونسل نمبل کے گاؤں لیراں کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بدقسمت مسافر جیپ المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال امبور مظفرآباد لے جایا گیا

 

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبل کے گاؤں لیراں بیری بگلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کلیاں بازار آزاد کشمیر سے سودا سلف لے کر جیپ نمبر آر ائی آر 859 میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ لیراں کے مقام پر بدقسمت جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بیری بگلہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف کی بیوی ،دو بہوئیں اور ایک چھوٹی بچی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسلم ولد کالا خان اور عمر خطاب ولد خطاب عباسی موقع پر دم توڑ گئے۔

 

شدید زخمی حالت میں امبور اسپتال منتقل کئے جانے والے افراد میں واجد ولد علی زمان عباسی ساکن لیراں ۔زوجہ مہربان عباسی بیری بگلہ ۔زوجہ وقاص عباسی و دیگر شامل ہیں جنہیں عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور مظفرآباد آزاد کشمیر لے جایا گیا جبکہ ایک شدید زخمی خاتون کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور جنرل کونسلر منظور ممتاز عباسی اور دیگر پہنچ گئے۔ تھانہ بکوٹ کے ایس ایچ او زبیر تنولی اور ان کا عملہ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے مگر اس سے پہلے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کر کے مرنے والوں اور زخمیوں کو نکال لیا تھا۔ بدقسمت جیپ کے ڈرائیور کا تعلق کرلی گاؤں سے تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481