اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے۔

آج لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کا مؤقف تھا کہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا۔ انہوں نے کسی امیدوار سے بھرتی کےلیے رقم وصول نہیں کی۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

اینٹی کرپشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پرویزالہٰی کو 25 اکتوبر 2023ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481