اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹیریان کا نام ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

ٹیریان کا نام ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

ٹیریان کا نام ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت مقرر کردی گئی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 3 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو ٹیریان جیڈ وائٹ کیس سے الگ کرلیا تھا، کیس کی سماعت 21 مئی کو ہوگی۔

اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی اُس لارجر بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے اپنی رائے ویب پر اپ لوڈ کردی تھی، 2 ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا، 2 ججز کی رائے کو ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

2 ججز نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر اپنی رائے کو فیصلہ قرار دے کر اپ لوڈ کروایا تھا، چیف جسٹس کے دستخط سے فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481