اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی تصویر لیک کرنے والے کی نشاندہی ، اہم نام سامنے آ گیا

عمران خان کی تصویر لیک کرنے والے کی نشاندہی ، اہم نام سامنے آ گیا

عمران خان کی تصویر لیک کرنے والے کی نشاندہی ، اہم نام سامنے آ گیا

سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر کس نے لیک کی اس بارے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو بھی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ایک تصویر لیک ہوئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں اور پولیس ذرائع کے مطابق اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سپریم کورٹ کورٹ کی کارروائی کے دوران جب بانی پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکیورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی نہیں ‘‘،بعد میں پتہ چلا کہ تصویر وائرل کرنے والا نیا وکیل ہے، ایک وکیل کا بیٹا ہے اور لا کلرک کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481