اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی
سولر پینلز کے بعد ملک میں بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف یو پی ایس کی ہی نہیں بلکہ گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے مگر اس کے باوجود بھی لوگوں میں قوت خرید نہیں ہے جس کے باعث وہ پرانی بیٹریاں لینے پر مجبور ہیں کیونکہ قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا تھا اتنی کمی نہیں ہوئی،دوسری جانب بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 مہینے سے قیمتیں مستحکم ہیں کیوں کہ ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھا پر ہی بیٹریوں کی قیمتوں کا انحصار ہوتا ہے تاہم بیٹریوں کی قیمتوں میں گزشتہ 6 مہینوں سے اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی قیمتوں میں کوئی کمی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بیٹریاں بہت سی جگہوں پر کم قیمتوں میں مل رہی ہیں جس کی وجہ صرف یہی ہے کہ سیل نہیں ہوتی تو دکاندار مال بیچنے کے لیے قیمت گرا دیتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481