اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جو سبسڈی اورمراعات پاکستان نے دی،وہ ہندوستان سے لیکر دکھائیں،وزیراعظم آزادکشمیر

The subsidies and concessions given by Pakistan were brought from India by the Prime Minister of Azad Kashmir

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاہے کہ عوام کو اشتعال دلانا یا پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اجازت نہیں دی جاسکتی ،سب کو چیلنج کرتا ہوں یہ جو سبسڈی اورمراعات پاکستان نے دی ہیں، وہ ہندوستان سے لیکر دکھائیں۔
مظفرآبادمیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے اہم کردار ادا کیا، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری عوام کو اپنا سمجھ کر پیکیج دیا،آزاد کشمیر کی عوام کو ریلیف ملا، حکومت مطمئن ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھی لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، مطالبات کی آڑ میں امن عامہ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،تین نوجوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آٹے پر سبسڈی، بجلی ٹیرف میں کمی عوام کا حق تھا، بھارت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔
چودھری انوارالحق نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کی تمام ترجمانی آزاد کشمیر کی حکومت اور اس کے وزیر اعظم نے خود کی،عوامی ایکشن کمیٹی کے یہی سارے مطالبات سینٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی میں میں نے رکھے تھے، انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا اگر نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہجوم دھیر کوٹ سے ہی واپس ہوجاتا،ہم نے دھیر کوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کو نو ٹیفکیشن پہنچا دیئے تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ عوام کو اشتعال دلانا یا پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اجازت نہیں دی جاسکتی ،سب کو چیلنج کرتا ہوں یہ جو سبسڈی اورمراعات پاکستان نے دی ہیں، وہ ہندوستان سے لیکر دکھائیں،
انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، کسی کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان کے لواحقین کی مدد کر دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کو مدد دینے سے اگر وفاق پر بوجھ پڑتا ہے تو ہم سندھ سے دے سکتے ہیں ،وفاقی حکومت کے فیصلے سے عوام کو یہ ریلیف ملا،حکومتی اداروں، افواج پاکستان کے شکرگزار ہیں، ان کاکہناتھا کہ اگلے مرحلے پر بیروز گاری کو ختم کرنے کے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں،ابتدائی طور پر تین ارب روپے مختص کر دیئے ہیں، جب تک یہ حکومت ہے اپنے اسلاف کے نظریے پر ایک آنچ نہیں آنے دی جائے گی ،اللہ کا شکر ہے اللہ نے ہمیں بڑے بحران سے بچا لیا ،اس میں نہ کسی کی جیت ہے اور نہ کسی کی ہار یہ پوری قوم کی فتح ہے۔

چودھری انوارالحق نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا تھاکہ گولی نہیں چلائی جائے گی، ایک افسر شہید ہوا، دوسو تہتر سپاہی زخمی ہیں، راءاور بھارت کا جو جو نیٹ ورک ہے اس کا ہمیں پتہ ہے،رینجرز صرف اکم انسٹالیشن کی حفاظت کے مامور ہونا تھیں ، رینجرز کے جوان زخمی ہوئے تین گاڑیاں جلائی گئی،آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے اسٹبلشمنٹ یا پاکستان کی سیاسی قیادت میں کسی سطح پر کوئی منصوبہ نہیں ہے ،ان کاکہناتھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں وہ مراعات دے سکتی ہے جو پاکستان نے آزاد کشمیر کو دی ہیں؟۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481