اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں جاری لانگ مارچ، ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں نے پرامن تحریک چلائی اور تاریخ ساز لانگ مارچ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے نتیجے میں حکومت نے آٹے اور بجلی کی قیمت میں کمی کردی جبکہ حکمراں اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کےلیے جوڈیشل کمیشن بنادیا، کشمیری عوام کی کامیاب جدوجہد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران تمام گرفتار شدگان کو رہا کرکے مقدمات کو ختم کردیا جائے گا، لہذا کمیٹی لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے تاہم تین بجے تک ریاست بھر میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے سوگ میں شٹر ڈاؤن رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481