اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان آرمی چیف کو خط لکھیں گے

عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ملکی حالات پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کاعندیہ دے دیا۔اور سابق وزیراعظم نے شیر افضل مروت کو شوکاز دینے کی وجہ بھی بتادی۔

پیر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا، مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرےمگر وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔شیر افضل مروت کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔بانی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا۔  پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ان کو نوٹس جاری کیا ہے، جواب دیں گے تو ٹھیک ہے۔

۔عمران نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ کو خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی وجہ سے پکڑے گئے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق انکوائری نیب میں بند کی جاچکی تھی م جو دو سال بعد دوبارہ کھولی گئی۔سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو 35 ارب روپے آئے۔ اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ہے۔ بنجر زمین پر القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنائی، جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے توشہ خانہ سے 6 لاکھ روپے میں بلٹ پروف گاڑی خریدی۔اس کو بری کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں وہ عدالت سے استثنی مانگ رہا ہے۔حسن شریف نے 18 ارب روپے کی پراپرٹی بیچی۔اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس چلانے جا رہے ہیں۔زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔ان کے تو محلات بیرون ملک ہیں، وہاں شاپنگ بھی کرنی ہوتی ہے۔

 

پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی

عمران خان نےکہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ملک کی ٹیکس کلیکشن 13.3 ٹریلین ہے، جب کہ ہم نے 9.3 ٹریلین نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے ہیں۔اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا۔بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481