اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف

 

راولپنڈی: ارمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

 

شہداء کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

 

 

اس موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اورغازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، ہمارے شہدا کے جذبے، قربانیاں اور لڑنے کا عزم ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

 

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلوں اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم کی آزادی اور سلامتی ان بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لئے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481