اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج،پولیس اہلکار شہید

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج،پولیس اہلکار شہید

آزاد کشمیر میں بجلی بلوں کیخلاف احتجاج،پولیس اہلکار شہید

 

آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کے دوران میرپور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

میرپور میں اسلام گڑھ کے مقام پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی سہسنہ اور ریہاں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں اور ریہاں کے مقام پر مظاہرین نے سرکاری گاڑی نذر آتش کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انس


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481