اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈڈیال واقعے کے بعد مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں پہیہ جام،شٹر ڈاؤن ہڑتال

648c7637 cfab 4026 b9c1 7f0b64f8ed2d

 

ڈڈیال میں رونما اؤنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعدآزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، مظفرآباد کے کاروباری مراکز مدینہ مارکیٹ، مین بازار، اپر اڈہ، عید گاہ روڈ، سینٹرپلیٹ، چہلہ بانڈی، بیلہ نور شاہ، گوجرہ بائی پاس روڈ، اپر و لوئر چھتر سمیت بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں م بند رہیں جبکہ پہیہ جام کے باعث مظفرآباد لاری اڈے بھی ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے، شہر بھر کی سڑکیں ویران رہیں، اس دوران پولیس اور مشتعل مظاہرین میں وقفے وقفے سے معمولی نوعیت کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا.

پولیس کی بھاری نفری شہر اقتدار کی سڑکوں پر موجود رہی، دفعہ 144کے نفاذ کے باعث شہر بھر میں دو سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن اور چیئرمین انجمن تاجران شوکت نواز میر نے ڈڈیال واقعہ کے بعد 11مئی کی ہڑتال کی کال کو تبدیل کر کے 10مئی کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی جس پر بیشتر علاقوں میں تاجروں نے کاروباری مراکزی بند رکھے اور گاڑیوں کا پہیہ بھی جام رہا، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی، ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے انتظامیہ اور پولیس کی نفری کے ہمراہ مدینہ مارکیٹ سمیت مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

 

واضح رہے کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 11 مئی کو ہڑتال کی کال دی گئی تھی،پولیس کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے قبل ازوقت چھاپے مارے گئے، جس کی مزاحمت کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔اس دوران شیلنگ سے دو طالبات کے جان بحق ہونے کی جھوٹی اطلاع پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر مصدقہ خبروں کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ڈڈیال میں اسسٹنٹ کمشنر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم بعد ازاں حکام نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

 

 

ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا سبب کیا تھا؟

یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو بجلی کے بلوں میں کمی ، آٹے پر سبسڈی دینے سمیت دیگر مطالبات کےحق میں مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ اور آزاد کشمیر اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ ہڑتال سے قبل ہی پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ، اور کمیٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد طالبات سمیت کئی افراد زخمی ہوئے اور گرفتاریاں بھی کی گئیں جبکہ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بھی زخمی کیا گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت نے ردعمل میں جمعہ کے روز آزاد کشمیر بھر میں پولیس کے لاٹھی چارج کےخلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی۔

جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ دو دن کی تعطیل اور امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا،اس کے علاوہ حکومت نے تمام اضلاع میں دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے احتجاج مظاہروں جلوس، جلسوں پر پابندی عائد کردی تھی,اس کے باوجود کئی شہروں میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی.

 

 

 

 

پولیس کسی شہری کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائے گی۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن کی ہدایت

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے جمعہ کے روز دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مظفرآباد ڈویژن میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا،پولیس کسی بھی شہری کو تشدد کانشانہ نہیں بنائے گی، سب ہمارے بھائی ہیں، ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481