اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا اسمبلی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

Khyber Pakhtunkhwa Assembly passed a resolution for the release of Imran Khan and Bushra Bibi 1

 

خیبرپختونخوا اسمبلی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی کیلیے قرار داد عددی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

حکومتی اراکین نے قرارداد کو منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

 

اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے گورنر کی منظوری کے بغیر اجلاس بلانے پر اعتراض اٹھایا اور کارروائی کو غیر آئینی قرار دیا۔

 

 

اسپیکر نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481