اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آباد میں ہم جنس پرست کلب کے قیام کے لئے گروہ سرگرم

442411987 7912896242077428 8198047841740381895 n
رپورٹ:سردار رب نواز
ایبٹ آباد میں ہم جنس پرست کلب کے قیام کے لیئے باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو جمع کرادی گئی ۔
یہ درخواست DC آفس ایبٹ آباد کی مورخہ 8 مئی 2024 کی ڈائری رجسٹریشن میں موجود ھے اور یہ درخواست LORENZO GAY CLUB کے لیئے NOC حاصل کرنے کے لیئے جمع کرائی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کی جانب سے اس درخواست کی وصولی کی تصدیق کی جارہی ھے تاہم زبانی طور پر ڈپٹی کمشنر آفس سے یہ ضرور بتایا جارہا ھے کہ ایسی کسی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائیگا تاہم اس زبانی بیان کے باوجود یہ درخواست بجائے مسترد کرنے کے آگے فارورڈ کردی گئی ہے ۔
یہ درخواست پریتم گیانی نامی ایک مقامی ( اطلاعات کے مطابق غیر مسلم ) شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی جو خود کو گلستان کالونی ایبٹ آباد کا رہائشی بتلاتا ھے ۔
لورینزو گے کلب کے نام سے جمع کی جانے والی درخواست کے مندرجات میں یہ یقین دہانی کروائی جارہی ھے کہ کلب میں gay یا non gay ممبرز کو ( بوس و کنار کے علاوہ ) سیکس نہ کرنے کی باقاعدہ وارننگ دیوار پر آویزاں کی جائینگی اور یہ کہ اس کلب کا قیام باقاعدہ طور پر بنیادی انسانی حقوق سے ہم آہنگ ھے ۔
درخواست میں مزید کہ گیا کہ کلب کے اراکین اور غیر اراکین دونوں کے لیے یہ کلب کھلا رہے گا جس میں اراکین کو قدرتی طور پر زیادہ سہولیات دستیاب ہونگی اور یہاں تک کہ یہ کلب ایبٹ آباد اور ملک کے دیگر حصّوں میں رہنے والے کچھ ہم جنس پرست لوگوں کے لیے ایک بڑی عملی سہولت اور وسیلہ بنے گا۔۔۔
شہری حلقوں کی جانب سے امید کی جارہی کہ تحقیقاتی ادارے خیبر پختونخواہ کے ایک ضلع ایبٹ آباد کے اندر ہونے والی ان سرگرمیوں اور پریتم گیانی اور اس کے پس پشت تنظیموں یا افراد سے مکمل تحقیقات اور چھان بین کرتے ہوئے اہلیان ھزارہ ایبٹ آباد اور ملک بھر کے عوام کو اعتماد میں ضرور لیں گے ۔
Group active in setting up gay club in Abbottabad،ایبٹ آباد میں ہم جنس پرست کلب کے قیام کے لئے گروہ سرگرم


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481