اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 مری ہسپتال پراجیکٹ. خزانے کو  4ارب روپے نقصان پہنچانے پر وزیراعلی مریم برہم

عوام کو ریلیف دینے کیلیے صرف مہنگائی کا شکار کریں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مری ہسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4-ارب روپے نقصان پہنچانے پر شدید برہمی کااظہار کیا-اجلاس میں سابق دور میں سرکاری خزانے کو 4 – ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا-

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ سابق دور حکومت میں عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔عام آدمی کو علاج کی اعلی ترین سہولتیں دینگے-اٹک، لیہ میانوالی،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیاگیا-

اجلاس میں ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل،فری میڈیسن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہیلتھ ریفارمز او ردیگر اقدامات کاجائزہ لیاگیا-اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیاگیا- 2500 بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی-

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے جہلم، اٹک، میانوالی، مری ساہیوال،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشین مہیاء کرنے کی ہدایت کی-سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگرحکام بھی موجود تھے-

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481