اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہارہ کہو ، نجی ہسپتال میں مریض کی موت پر مقامی افراد کا احتجاج

بہارہ کہو ، نجی ہسپتال میں مریض کی موت پر مقامی افراد کا احتجاج

مین مری روڈ بہارہ کہو میں واقع القاسم میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی غفلت اور غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے حاملہ خاتون کی طبعیت اچانک بگڑ گئی اور بعدازاں دم توڑ گئیں۔ متوفیہ کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بلاک کر دیا۔ واقعہ 7 مئی 2024ء بروز منگل کو پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔ 30 سالہ خاتون خنسہ بی بی زوجہ افضال کو ایوبیہ مری سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئیں۔ خاتون کے رشتہ داروں نے اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ بند کر دیا ہے۔ القاسم میڈیکل کمپلیکس کو مجسٹریٹ عمران نے سیل کر دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481