اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور: نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

لاہور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں خالد اقبال، محمد ریاض، سید مظہر حسین، محمد نعیم، ندیم علی، رانا اسلام، تنویر احمد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ان ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481