اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار

کورنگی پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

حسن سردار کے مطابق کورنگی پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

حسن سردار کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے اور تمام تفصیلات اور تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے موصول ہوچکے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481