Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں، رانا ثناءاللّٰہ

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں، رانا ثناءاللّٰہ

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں، رانا ثناءاللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

نجی ٹی وی کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن جماعتوں کو سیٹیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق انکے پاس ہی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے سیٹیں ملیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں۔

یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481