اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ

اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ

بنجول: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔

او آئی سی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے خودمختارفلسطینی ریاست اوراقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئےحمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت نہتےکشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481