اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

 

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ٹھکانے پر تباہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور چار مئی کی رات کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481