اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سینئر صحافی کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دی گئی

6d52d04c 7ce7 4095 a4c5 fc319798e945

خضدار  میں جے یو آئی کے رہنما سینئر صحافی کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں صحافی سمیت 3  افرادجاں بحق ہو گئے.صدیق مینگل پریس کلب کے صدر تھے- 

 

 صحافت کے عالمی دن پر خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد صدیق مینگل کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی صحافی اور جے یو آئی کے رہنما تھے، بعد ازاں دھماکے کے مزید دو زخمی بھی دوران علاج دم توڑ گئے، دونوں افراد راہگیر تھے

 صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے، ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق مینگل پر چند ماہ قبل فائرنگ بھی ہوئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔

جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ مولانا صدیق مینگل کی شہادت کا سن کر دل رنجیدہ ہے ، ہم اپنے سچے اور نظریاتی ورکر سے محروم ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے ، مطالبہ ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481