اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کینیڈا میں بڑا بینک فراڈ پکڑا گیا. پاکستانیوں سمیت 12 گرفتار

ea0aab70 5cc2 46fb 8138 65004e68e6dd

کینیڈا میں بڑا بینک فراڈ پکڑا گیا. جس میں ملوث پاکستانیوں سمیت 12 ملزمان  گرفتار کر لیے گئے. تفتیشی حکم کے مطابق ملزمان نےجعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھلوائے اور 40 لاکھ ڈالر کے قرضے بھی ہتھیا لئے، ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے.

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ملزمان پر بینکوں میں جعلی دستاویزات کے ذریعے سیکڑوں اکاؤنٹس کھولنے اور 40 لاکھ ڈالر مالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔

 

ٹورنٹو کی پولیس کے مطابق ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے، ملزمان سے سیکڑوں جعلی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سمیت 3 لاکھ کینیڈین ڈالر اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کئی سال سے ان کارروائیوں میں ملوث تھے اور اس دوران انھوں نے 680 جعلی دستاویزات تیار کیں، ان افراد پر مجموعی طور پر 102 جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ فنانشل کرائمز یونٹ کے مطابق پولیس نے اکتوبر 2022 میں اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا تھا جب ایک مالیاتی ادارے نے افسران سے رابطہ کیا، جس میں کئی مصنوعی کھاتوں کا پتا چلا تھا، جن میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس ایک ایسے شخص نے کھولے جس نے پہلے اسی مالیاتی کمپنی کے ساتھ کام کیا تھا۔

فنانشل کرائمز یونٹ کے مطابق 2016 میں شروع ہونے والی اس اسکیم کے مرتکب افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے 680 سے زیادہ منفرد مصنوعی شناخت بنائیں، جن میں سے اکثر کا استعمال اونٹاریو کے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں میں سیکڑوں بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ اکاؤنٹس کے لیے درخواست دینے اور کھولنے کے لیے کیا گیا۔ اور پھر دھوکا دہی سے حاصل کردہ کریڈٹ اکاؤنٹس کو اسٹور اور آن لائن خریداریوں، نقد رقم نکالنے، یا الیکٹرک فنڈ ٹرانسفرز کے لیے استعمال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن مفیض، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، ثابت حسین سید اور معید تنویر کے خلاف دھوکا دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک تقریباً 4 ملین ڈالر کے نقصان کی تصدیق کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481