اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انتخابات میں مبینہ دھاندلی،پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری

انتخابات میں مبینہ دھاندلی،پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری

تحریک انصاف نے انتخابات مبینہ دھاندلی سے متعلق 300 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، عمرایوب، شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہمیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی لے لیا گیا، فارم 47 کے ذریعے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہم جیت چکے تھے، ہماری سیٹیں فارم 47 کے تحت دوسری جماعتوں کو دی گئیں، جلد سے جلد ہماری پٹیشن کو سپریم کورٹ میں سنا جائے، انکوائری کمیشن بنے جو دیکھے تحریک انصاف کو کیسے ہروایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو، پورے پاکستان سے 158 پٹیشن فائل کر چکے ہیں، جلد ہماری پٹیشن کو سنا جائے، ہمارا مطالبہ ہے الیکشن ریفارمز کئے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481