اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ

 

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ جاری ہے ۔

پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

149ویں جی ڈی پی،95ویں انجینئرنگ، 105ایئرڈیفنس،25 ویں ایڈمن سپیشل ڈیوٹیز، ایٹمی لاجسٹکس،131ویں سی ایس کورسز کی گریجویشن بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سندھو نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کواعزازات سےنوازا، ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی دی گئی جبکہ سکوارڈن آفیسرجنید ملک کو اعزازی شمشیر سےنوازاگیا، پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹس سےحلف بھی لیاگیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481