اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئےہر ممکن قدم اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمان

مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئےہر ممکن قدم اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمان

 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حقائق سے توجہ ہٹائی جاتی ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہوگی۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فلسطین سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاریخ میں اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں تھا، ظلم یہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا، بانی پاکستان نے اسرائیل کے خلاف پہلا ردعمل دیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حرمین شریفین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ہم نے فلسطین کو یقین دلایا ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 21 مارچ کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے، اسرائیل کے جنگی جرائم میں یورپ، امریکا شامل ہے، امریکا خود انسانی حقوق کا قاتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اگر کسی نے ایٹم بم استعمال کیا تو امریکا نے کیا، گوانتاناموبے میں انسانیت کی تذلیل کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481