اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی بری ہو گئے

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی ترقی ہوگی: شاہد خاقان عباسی

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، جس پر عدالت نے انہیں ریفرنس سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شاہد خاقان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔اس دوران نیب کی طرف سے درخواست دائر کی گئی جس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔

 

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اورعبداللہ خاقان بھی ریفرنس سے بری ہوگئے۔

ایل این جی ریفرنس سے بری ہونے والوں میں چیئرمین اینگروگروپ حسین داؤد، ڈائریکٹر اینگروگروپ عبدالصمد داؤد بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ سابق چیئرمین اوگرا عظمیٰ عادل خان، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی آغا جان اختر اور سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو بھی عدالت نے بری کیا۔

اینگرو کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احتساب عدالت نے چیئرمین حسین داؤد، ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد، سابق سی ای او شیخ عمران الحق کو بری کردیا ہے اور ان کے خلاف ایل این جی کنٹریکٹ میں کسی بھی بے ضابطگی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ثبوت نہیں ملا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کاروباری اور تجارتی وعدوں پرمنصفانہ اور شفاف کام کی کوشش کی ہے اور کمپنی نے مؤثرگورننس، اخلاقیات اور دیانتداری سے اپنی ساکھ بنائی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481