اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق،14 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق،14 زخمی

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے پچھلے دو روز کے دوران بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی

جس کے مطابق اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد میں 6 مرد 2 خواتین اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 5 مرد 2 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں

پی ڈی ایم اے کے مطابق دیواریں/چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا،جس میں 51 گھروں کو جزوی اور 5 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا،

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع باجوڑ ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مھمند میں رونما ہوئے. رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں

،متاثرہ اضلاع میں امدادی ٹیمیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بندشاہراؤں کو کھولنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بند سٹرکوں کو فوری بحال کرنے اور متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں

۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہناہے کہ ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481