اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات

 آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کی جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیاد پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، ترک کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

 

جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481