اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسے اللہ رکھے.. برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

ambulance

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق

 

باجوڑ میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیا۔ خاتون طوفانی برساتی نالے سے گزر کر اسپتال پہنچیں جہاں ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں۔امدادی ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے نالے سے نکالا اور کار میں موجود خاتون کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹر رابعہ بصری کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدئش پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ڈائریکٹر مدینہ میڈیکل سینٹرعمر زادہ کا کہنا تھا کہ تمام بچے آپریشن کے ذریعے ہوئے ہیں، ان میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481