اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انتخابات میں دھاندلی کےخلاف اگلا لائحہ عمل 9 مئی کو دیں گے، مولانا فضل الرحمان

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اگلا لائحہ عمل 9 مئی کو دیں گے،مولانافضل الرحمان

 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں۔ 2018ء میں جب جھرلو پھیرا گیا تو ہم نے میدان میں اتر کر اس کا مقابلہ کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہمند اور خیبر کے پارٹی ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک کی قیادت بھی جے یو آئی نے کی تھی۔ مجھے سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے۔ اس بار کے انتخابات ان سیاسی جماعتوں کے نزدیک جائز ہوگئے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کچھ جماعتیں اس عنوان سے آواز اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے مؤقف میں وضاحت نہیں ہے۔ جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک آگے بڑھائے گی۔ جے یو آئی تنہا ہی ایوان نہیں میدان کو بھرے گی اور ہم اس کی طاقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کی بنیادی تنظیمیں عوام تک پہنچیں اور انہیں میدان میں نکالیں۔ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کر رہا ہے۔ جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ خوراک اور امداد نہیں پہنچنے دی جارہی۔ بارود کی بارش کی جارہی ہے اور صحت و غذا کی ضروریات مہیا نہیں ہیں۔ ہمیں آزادی و حریت کے جذبے کے ساتھ چلنا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں سر اٹھا کر چلنا ہے۔ لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481