اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاس نہیں گیا، شاہد خاقان عباسی

Never went to the establishment Shahid Khaqan Abbasi

سابق وزیراعظم اور سینیئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاس نہیں گیا، ن لیگ کو ایک سال پہلے بتا دیا تھا کہ آپ کی جماعت سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کا ممبر نہیں ہوں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پارٹی کی کسی میٹنگ میں نہیں گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ بننے سے پہلے مسلم لیگ کا ممبر تھا، ن لیگ نے 2022 میں جس سیاست کا چناؤ کیا اس سے اتفاق نہیں کرتا، ن لیگ نے ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست کا چناؤ کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا یہ بات میاں صاحب کو بتا دی تھی، ہم نے 2002 کا الیکشن اسٹیبشلمنٹ کے خلاف لڑا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اس بات کا علم نہیں کہ میاں صاحب ڈیل کرکے باہر گئے اور واپس آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1990 میں پتا نہیں ڈیل تھی یا نہیں، اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، میں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی کے ساتھ سودا نہیں کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481