اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پھر خارج

آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پھر خارج

 

سندھ ہائی کورٹ نے این اے 207 شہید بینظیر آباد سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست ایک مرتبہ پھر خارج کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر مسترد ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں عائد کئے گئے الزامات ایک مرتبہ پھر بے بنیاد ثابت ہوئے، عدالت کی جانب سے بار بار کی ہدایات اور تنبیہ کے باوجود درخواست گزار بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی میں ناکام رہا۔

سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل تسلی بخش وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہے، آئینی درخواست میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ریمیڈی حاصل کرنے کے باوجود درخواست گزار بجلی بل کی ادائیگی میں ناکام رہا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بل کا حوالہ نمبر مبینہ طور پر غلط تھا، جو معاملہ ٹریبونل کی کارروائی کے دوران حل کیا جا سکتا تھا، معاملہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ہی سامنے آیا، درخواست میں کوئی نیا اضافی ثبوت یا حقائق نہیں بتائے گے جو پہلے کی درخواست کو خارج کرنے کے بعد اس پر غور کرنے کی ضمانت دیتے ہوں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ٹھوس شواہد کی کمی نے عدالت کے سامنے درخواست گزار کا مقدمہ مزید کمزور کر دیا، چونکہ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، وہ حلف بھی اٹھا چکی ہیں، اس لئے درخواست مستردکی جاتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481