اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہن بھائی کی محبت کا لوک گیت

IMG 20240316 WA0378

بہن بھائی کی محبت کا لوک گیت
بهارومل امرانی سوٹہڑ

والدین کے بعد سب سے پرخلوص اور خوبصورت رشتہ بھائی کا ہی ہوتا ہے ۔ بہن بھائی کا رشتہ اٹوٹ تصور کیا جاتا ہے۔ بہن کے دل میں بھائیوں کے لیے بے پناہ محبت ہوتی ہے۔ جب بہن بھائی چھوٹے ہوں تو کئی بار لڑتے جھگڑتے بھی ہیں، ایک دوسرے سے ناراض بھی ہو جاتے ہیں اور پھر چند منٹوں یا گھنٹوں میں راضی بھی ہو جاتے ہیں۔ بھائی تو بہنوں کی جان ہوتے ہیں، بہنوں کا مان ہوتے ہیں۔ لڑکی کی شادی کے وقت ماں باپ گھر کے صحن میں بیٹی کو الوداع کہتے ہیں۔ بھاوج گاؤں کی ریل (میدان ) تک ساتھ جاتی ہے اور بھائی شوہر کے گھر تک ساتھ جاتا ہے۔ سسرال سے واپس میکے لینے کے لیے بھائی جاتا ہے۔
تھر کے لوگ خون کے رشتوں کے ساتھ روحانی یعنی دھرم کے رشتوں پر بھی پختہ یقین رکھتے ہیں اور نبھاتے ہیں۔ قدیم رسم کے مطابق جب بارات واپس گاؤں آتی ہے، تو سب سے پہلے دلہن کے جہیز میں مٹھائی سے بھرا لوٹا ہوتا ہے جو گاؤں کے کسی نیک مرد کے گھر پہنچایا جاتا ہے۔ نیک مرد اور اس کی بیوی دلہن کو اپنی ‘دھرم کی بیٹی’ مانتے ہیں۔ اس رسم کو ‘کھوڑو’ ( گود دینا) کی رسم کہا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کی بہن نہیں ہوتی تو وہ دھرم کے رشتے سے کسی کو بہن بنا لیتا ہے۔ تھری لوگ جسے بھائی، بہن، بیٹی بنا لیں تو تا حیات وہ رشتہ نبھاتے ہیں۔ خون کے رشتوں سے پہلے منہ بولی بہن کی حفاظت کرنا، خیال رکھنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔
تھر میں ساون کے مہینے میں پورے چاند کے دن رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے، جو ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا مواقع فراہم کرتا ہے۔  اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمر درازی اور کامیابیوں کے لئے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے۔

اس لوک گیت میں تھری سہاگن اپنے ماں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہے کہ: اے میری جیجل ماں ! مجھے میرا بھائی یاد آ رہا ہے۔ مجھے بھائی یاد آتا ہے، دھان اچھا نہیں لگتا ہے،
اے میری ماں چاند کی پانچویں اور ساتویں تاریخ کو بھائی مجھے یاد آتا ہے۔ میں چنری میں چھپ کے اپنے آنسو پونچھ رہی ہوں۔
اے میری ماں جب چاند کی چودھویں اور پندرھویں تاریخ آتی ہے، تو مجھے میرا بھائی یاد آتا ہے۔ میں ٹیلوں کے اوپر راستے تکتے ہوئے تنہا رو پڑتی ہوں۔
اے میری جیجل ماں ساون ٹیج کو مجھے میرا بھائی یاد آتا ہے۔ جھولے میں جھولتے ہوئے میرا دل بھر آتا ہے، رو پڑتی ہوں۔

مانری جیجل ماں مناں بیرو یاد آوے رے ، بیرو یاد آوے رے، مناں دھانڑو نا بھاوے رے۔
ساتم آن پنچم رو مناں باندھو یاد آوے۔ گھونگھٹئے میں لکے ہوں آنسو لوئاں رے ۔
چوڈس رو پونم رو مناں باندھو یاد آوے۔ لکیاں متھے جوئے ہوں ہیکلی روئاں رے
سرامن ٹیجڑی رو مناں باندھو یاد آوے۔ لوڈ میں لڈتی مناں ہیلو آوے ہوں روئاں رے
ترجمہ:
اے میری جیجل ماں ! مجھے میرا بھائی یاد آ رہا ہے۔ مجھے بھائی یاد آ رہا ہے، دھان اچھا نہیں لگ رہا ہے،

اے میری ماں چاند کی پانچویں ،ساتویں کو میرا بھائی مجھے یاد آتا ہے۔ میں چھپ کے چنری سے آنسو پونچھ لیتی ہوں۔
اے میری ماں چودھویں پندرھویں پر مجھے میرا بھائی یاد آتا ہے۔ میں ٹیلوں کے اوپر راستے تکتے ہوئے تنہا رو پڑتی ہوں۔

اے میری جیجل ماں ساون تیج کو مجھے میرا بھائی یاد آتا ہے۔ جھولے میں جھولتے ہوئے میرا دل بھر آتا ہے، رو پڑتی ہوں۔
بھارومل امرانی شاعر لیکھک اور ماحولیاتی کارکن ہیں، ان کا ای میل ایڈریس ہے۔

bharumal.amrani5@gmail.com


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481