اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارومل کی متھان لک لطیف چئے(تحقیق/سندھی) ايک مطالعہ

IMG 20240316 WA0378

بھارومل کی متھان لک لطیف چئے(تحقیق/سندھی) ايک مطالعہ
شاہد حنائی

بھارومل امرانی کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔ انھوں نے تھر کی بولی، ثقافت، ادب اور موسیقی سے بے لوث محبت کی ہے۔ انھوں نے اس محبت کے اظہار کے لیے تحقیق کے راستہ کا انتخاب کیا اور لگن کے ساتھ مستقل محنت کرتے رہے۔  تھر کی تاریخ، حالات، رجحانات اور مسائل پر ان کی گہری نظر ہے۔  سرزمینِ تھر اور تھری شخصیات کے حوالے سے ان کی تحریریں سندھی اخبارات و رسائل میں چھپتی رہتی ہیں اور اسی سلسلے کی متعدد کتابیں بھی چھپ چکی ہیں۔

پیش نظر کتاب سندھی زبان کے سرتاج شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام میں ذکر کیےگئے تھری علاقوں، مقامات اور کرداروں کےحوالے سے ہے۔

ابتدا میں سیکریٹری ٹقافت غلام اکبر لغاری صاحب نے ادارے اور کتاب کے تعلق سے اظہار خیال کیا ہے۔  مدد علی سندھی صاحب نے پیش لفظ میں سیر حاصل گفت گو سے موضوع اور اس کتاب کی اہمیت اجاگر کی ہے۔انھوں نے غیر جانب دارانہ انداز میں کتاب کے متن کا مفصل تنقیدی جائزہ لیا ہے۔

گیارہ ابواب پر مشتمل اس کتاب میں محقق بھارومل امرانی نے شاہ سائیں کی کتاب "شاہ جو رسالو” کا تھر کی نسبت سے مطالعہ پیش کیا ہے۔  یہ ایک طرح سے حاصل مطالعہ بھی ہے۔

یہ کتاب "لطیفیات” کے سلسلے کا اچھا اضافہ ہے تو ساتھ ہی  اہلیان تھر کے لیے قابل فخر کارنامہ بھی۔

آخری حصے میں شاہ بھٹائی کے شارحین کی غلطیوں کی طرف نشان دہی کی گئی ہے۔  یہ مضمون اپنی جگہ الگ داد کا مستحق ہے۔

میں یہ کتاب عنایت کرنے پر بھارومل امرانی صاحب کا شُکر گُزار ہوں،  بے حد شُکر گُزار۔  میرے ذاتی کُتب خانے میں محفوظ یہ کتاب دِل چسپی رکھنے والے قارئین، مقالہ نگاروں کے لیے دست یاب رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481