اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جب چیف جسٹس بنا ایک بھی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی،قاضی فائز عیسیٰ

جب چیف جسٹس بنا ایک بھی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی،قاضی فائز عیسیٰ

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب سے چیف جسٹس بنا ایک بھی جج کی مداخلت سے متعلق شکایت موصول نہیں ہوئی۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا بھی شکر گزار ہوں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائیکورٹ ہوا کرتی تھیں، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں میں کراچی آتے تھے، سندھ ہائیکورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر 7 سے 8 ارب روپے کی لاگت آرہی تھی، اس جگہ پر اب 36 وفاقی کورٹس اور ٹربیونلز بنیں گے، امید ہے کہ یہ پہلی فیڈرل کورٹس بلڈنگ ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کل بلڈنگ کمیٹی کی میٹنگ تھی یہ میٹنگ کامیاب رہی ہے، ابھی سپریم کورٹ کی جو عمارت ہے وہ ایک تاریخی عمارت ہے، ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، کراچی میں بہت ساری تاریخی عمارتیں ہیں، اگر کسی نے پرانی بلڈنگز دیکھنی ہیں تو پارسی کالونی دیکھے، میری تجویر ہے کہ یہ عمارتیں بلڈرز کو نہ دی جائیں۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ مداخلت قابل قبول نہیں، لیکن جو بھی واقعات رپورٹ ہوئے وہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل کے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481