اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون  جیل منتقل

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون  جیل منتقل

 

 

موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

 

علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون فرح کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

 

فرح نامی خاتون ملزمہ کو گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا،ان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اور گاڑی دوڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481