Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہمارے لائٹ کمنٹس بھی خبر بن جاتے ہیں، چیف جسٹس

ہمارے لائٹ کمنٹس بھی خبر بن جاتے ہیں، چیف جسٹس

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک سماعت کے دوران خوشگوار موڈ میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بڑا مسئلہ ہے، ہمارے لائٹ کمنٹس بھی خبر بن جاتے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز دی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟

رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو، آپ گورنر ہاؤس کے باہر احاطہ دیکھ لیں جا کر، کیا حال ہے، دنیا کا کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے باہر کنٹینر لگے ہوں، وہ وقت بھی آئے گا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہو گی، ہمیں ہندو کمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے، آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، آج کل آپ کی پارٹی کون سی ہے؟

رمیش کمار نے جواب دیا کہ میں پیپلز پارٹی میں ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پارٹی بدلتے رہتے ہیں، جہاں بھی ہوں ایک پارٹی میں رہیں، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے، کل آپ کچھ اور بنا دیں گے، آج کل بڑا مسئلہ ہوتا ہے، آج کل ہر چیز خبر بن جاتی ہے، ہمارے لائٹ کمنٹس بھی چھاپ دیتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481