اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کے نام خط

ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کے نام خط

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنانی پڑی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے۔

خط میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن باندی بنی ہوئی ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ بیرون ملک۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481