ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)بکوٹ شریف گاؤں کے ڈرائیور شاکر گل تاج محلہ پھٹیاں کی ٹیکسی گاڑی بکوٹ مولیا موڑ پر شارٹ سرکٹ ہونے سے جل گئی اس واقعہ میں ڈرائیور اور سواریاں محفوظ رہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کاروائی کی۔
ڈرائیور شاکر اس سے قبل بکوٹ سے راولپنڈی مسافر ویگن چلاتا تھا دو بار خوفناک حادثات میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد گاؤں میں بچوں کے لیے رزق حلال کمانے کے لیے ٹیکسی گاڑی چلانا شروع کی اور آج پھر ناگہانی طور پر حادثہ ہوگیا اللّہ پاک ڈرائیور شاکر کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین اور اللہ پاک باقی سب رزق حلال کمانے والوں کو محفوظ رکھے اور سب کےلیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
