اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

6 ججزخط کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

6 ججزخط کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

دھمکی آمیز خط، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں

 

ججز کو موصول ہونے والے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی ہے، ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم نے ہائیکورٹس سے ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481